14 اکتوبر، 2017، 12:07 PM

روس کا مشترکہ ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے کے عزم کا اظہار / امریکہ سے رابطہ کا اعلان

روس کا مشترکہ ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے کے عزم کا اظہار / امریکہ سے رابطہ کا اعلان

روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں روس عنقریب امریکہ سے رابطہ کرے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایٹارٹاس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف  نے کہا ہے کہ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان  مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں روس عنقریب  امریکہ سے رابطہ کرے گا۔ روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ روس مشترکہ ایٹمی معاہدے کا پابند ہے اور وہ اس معاہدے کو باقی رکھنے کے لئے اپنی تمام کوششیں عمل ميں لائے گا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر نے کل اپنے بیان میں ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کانگرس پر زوردیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ مشترکہ ایٹمی معاہدے کے نقائص کو دور کرے ورنہ امریکہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوجائے گا۔

News ID 1875934

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha